منشیات فروشوں کی فائرنگ، نوجوان زخمی ، اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

منشیات فروشوں کی فائرنگ، نوجوان زخمی ، اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام ...
منشیات فروشوں کی فائرنگ، نوجوان زخمی ، اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، بعد ازاں اغواء کرنے کی کوشش بھی کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز "کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے نوجوان کو اغوا ءکرنے کی کوشش بھی کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔