"نوازشریف پر پابندی ختم ہو چکی ہے اور وہ اب ۔۔" اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

"نوازشریف پر پابندی ختم ہو چکی ہے اور وہ اب ۔۔" اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف متحدہ عرب امارات سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جا رہے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ جائیں گے۔وطن واپسی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا جو معیشت 2013 میں ڈیفالٹ کے قریب تھی اسے نواز شریف نے 2017 میں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنا دیا، ہمیں ان کی لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا 8 ماہ بہت مشکل میں گزارے، میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکے گا لیکن میں ان سے کہتا تھا کہ معاہدہ جون کے آخری ہفتے میں ہو جائے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی اور رواں ماہ ہی پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔