پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی
پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی

 نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شاد مان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے عدالت پیش کر دیا گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے کیخلاف چالان تکمیل کے مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

مزید :

قومی -