اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں؟ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں؟ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک ...
اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں؟ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف جعلی ڈگیر پر نا اہلی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی تحلیل کا ممکنہ پلان ناکام بنانے کیلئے تحریک جمع کروائی۔ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 9 اراکین نے جمع کرائی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہو گی یا نہیں، موجودہ صورتحال میں کچھ واضح نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید :

قومی -