کیاکترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم "جی لے ذرا" چھوڑ دی؟

کیاکترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم "جی لے ذرا" چھوڑ دی؟
کیاکترینہ کیف نے فرحان اختر کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی باربی ڈول  کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ"اُنہوں نے فرحان اختر کی فلم "جی لے ذرا" میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔"

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فلم "جی لے ذرا" کی پروڈکشن ٹیم کے ایک قریبی ذرائع نے کترینہ کیف کے فلم چھوڑنے کے بارے میں بھارتی میڈیا پر پھیلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ"صرف فلم کی شوٹنگ کچھ تاخیر کا شکار ہوئی ہے لیکن کترینہ کیف اب بھی فلم کی کاسٹ کا حصّہ ہیں اور وہ اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے اب تنگ آگئے ہیں"۔

واضح رہے کہ ہدایتکار فرحان اختر نے فلم "جی لے ذرا" بنانے کا اعلان کورونا وبا سے پہلے کیا تھا اور اپنی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کا انتخاب کیا تھا۔رواں سال پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ پریانکا چوپڑا نے یہ فلم چھوڑدی ہے اور پھر کترینہ کیف کے بارے میں بھی ایسی ہی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔اب فلم کی پروڈکشن ٹیم کے ایک قریبی ذرائع کی جانب سے کترینہ کیف کے فلم چھوڑنے کی خبروں کی تو تردید کردی گئی ہے لیکن پریانکا چوپڑا کے فلم چھوڑنے کے بارے میں پھیلی خبروں کی کسی نے تردید نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پریانکا چوپڑا اپنی ہالی ووڈ کمٹمنٹس کی وجہ سے 2023ء میں فلم کی شوٹنگ نہیں کروا سکیں گی اس لیے اُنہوں نے فرحان اختر سے پوچھا کہ کیا وہ 2024ء میں فلم کی شوٹنگ کر سکتے ہیں۔فرحان اختر کو 2024ء میں فلم کی شوٹنگ کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن عالیہ بھٹ کا اگلے سال فلم "رامائن" اور" بیجو باورا" کی شوٹنگ کے لیے پہلے سے ہی بہت مصروف شیڈول ہے اس لیے ان کی اگلے سال فلم "جی لے ذرا" کی شوٹنگ کے لیے دستیابی مشکل ہے، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فلم کا پروڈکشن ہاؤس اب اداکارہ کیارا ایڈوانی یا انوشکا شرما کو پریانکا چوپڑا کی جگہ کاسٹ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح -