190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیش

190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں ...
190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر  رکھا تھا۔

دوسری جانب نیب کو تفتیش کیلئے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کا اختیار مل گیا جبکہ چیئرمین نیب ملزم کے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکیں گے۔ اس سے قبل نیب 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ہی دے سکتا تھا۔