"فن اور کھیل کے شعبے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے"،فرحان سعید کا انٹرویو

"فن اور کھیل کے شعبے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے"،فرحان سعید کا انٹرویو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انڈسٹری کے  معروف گلوکارواداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ "فن اور کھیل کو تنہا چھوڑ دینا چاہیے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔"

تفصیلات کے مطابق فرحان سعید نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور شوبز سے جڑے مسائل پر کھل کر بات کی۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ" پاکستان میں معیاری ڈرامے بنائے جاتے ہیں جن کو بھارت میں بھی پسند کیا جاتا ہے جبکہ بھارتی ڈرامے 450 قسطوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔"فرحان نے کہا کہ "پاکستانی ڈرامے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں جن میں معاشرتی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے جبکہ بھارتی ڈرامے تصورات پر بنائے جاتے ہیں جن کا خود بھارتی بھی مذاق بناتے ہیں۔"فرحان سعید کا کہنا تھا کہ "انہیں کچھ عرصہ قبل بھارت کی ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں شاہ رُخ خان، اکشے کمار بھی موجود تھے۔ اکشے نے فرحان سے "یہ جو ہلکا ہلکا سُرور ہے" گانے کی فرمائش کی جس پر شاہ رُخ خان نے ان کے برابر میں کھڑے ہوکر ڈانس کیاتھا۔"

View this post on Instagram

A post shared by Brut India (@brut.india)

بھارت میں گزرے اپنے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے فرحان سعید نے بتایا کہ "جب وہ اپنے "جل بینڈ" کے ساتھ بھارت میں کنسرٹ کر رہے تھے تو انہوں نے سٹیج پر پاکستان کا مشہور نغمہ" دل دل پاکستان گایا"، انہیں یہ نغمہ گاتا دیکھ کر ان کی میوزک ٹیم پریشان ہوگئی تاہم فرحان نے "دل دل پاکستان "کے ساتھ "جاں جاں ہندوستان" گا کر تماشائیوں کے دل جیت لیے تھے۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ"دونوں ممالک کے درمیان خوف کی فضا ختم ہوجانی چاہیے تاہم فن اور کھیل کے شعبے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔"

فرحان سعید کے مطابق چاہے پاکستان میں بھارتی اور بھارت میں پاکستانی آرٹسٹ پر بینڈ لگا ہو مگر انٹرنیٹ کی وجہ سے ہم گلوبل ویلیج بن چکے ہیں اور اب ہمارے ڈرامے بھارت میں جبکہ بھارتی گانے پاکستان میں خوب ٹرینڈ کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -