کورونا کی مد میں ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد پی ٹی آئی حکومت نے کاروباری افراد میں تقسیم کردی، قومی اسمبلی میں انکشاف

کورونا کی مد میں ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد پی ٹی آئی حکومت نے کاروباری ...
کورونا کی مد میں ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد پی ٹی آئی حکومت نے کاروباری افراد میں تقسیم کردی، قومی اسمبلی میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ملنے والی 3 ارب ڈالر کی امداد کاروباری افراد میں تقسیم کردی گئی۔ 

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں  چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی 3 ارب ڈالر کی ‏امدادٹی ای آرایف اسکیم کے تحت ‏‏620 صنعت کاروں کو10برسوں کےلیے بلاسود فراہم کی گئی، 19 اپریل کو  وزارت خزانہ کو ہدایت کی تھی کہ بغیرسود3 ارب ڈالر کے قرضے لینے والوں کے نام بتائے ‏جائیں تاہم یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ  گورنراسٹیٹ بینک اورسیکریٹری خزانہ چوبیس گھنٹے میں فہرست پیش کریں، پی اے سی نے ‏سیکریٹری خزانہ کوکل اجلاس میں طلب بھی کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -