برطانوی باکسر نے ہوائی جہاز کے ٹیک آف سے کچھ دیر قبل ایسا خوفناک کام کر دیا کہ پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئے روز فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ہلڑ بازی کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں جو ساتھی مسافروں اور عملے کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہیں تاہم ایک برطانوی باکسر نے گزشتہ دنوں کروشیا میں ہوائی جہاز کے ٹیک آف سے کچھ دیر قبل اچانک ایسا خوفناک کام کر دیا کہ پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 27سالہ پروفیشنل برطانوی باکسر ، جس کا نام مخفی رکھا جا رہا ہے، کروشیا سے لندن جانے والی پرواز میں سوار تھا۔ جہاز اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ یہ شخص اپنی سیٹ سے اٹھا اور جہاز کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنا چشمہ اتار کر دور پھینک دیا اور اچھل کر سیٹ سے باہر نکلا اور مسافروں کو گالیاں دیتا ہوا جہاز کے دروازے کی طرف بڑھ گیا اور اسے توڑنے کی کوشش کرنے لگا۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دروازے کو لاتیں مارتے ہوئے یہ شخص ’دروازہ کھولو، دروازہ کھولو‘ چلا رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں ایک مسافر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اسے باہر پھینک دو۔‘ اس آدمی کو عملہ پرسکون کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم ناکامی پر پولیس طلب کر لی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کروشین پولیس ریان ایئر کے اس طیارے میں آتی ہے اور اس برطانوی باکسر کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ کروشین میڈیا کے مطابق ملزم نے پولیس آفیسرز پر بھی حملہ کیا اورپولیس کی گاڑی میں اور بعد ازاں ہسپتال میں اپنے آپ کو زخمی کرنے کی کوشش بھی کی۔
????In another #viralvideo of a shocking incident on a plane, a British boxer can be seen screaming and fighting fellow passengers in a @Ryanair flight trying to get the aircraft door open.https://t.co/XO1abQMQTw pic.twitter.com/C9JIEV6twT
— Khaleej Times (@khaleejtimes) July 4, 2023