وہ ترکیب جس سے گرمیوں میں آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت سے کام کرنے لگے گا

وہ ترکیب جس سے گرمیوں میں آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت سے کام کرنے لگے گا
وہ ترکیب جس سے گرمیوں میں آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت سے کام کرنے لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس شدید گرمی کے موسم میں پرسکون سفر کے لیے کار کے ایئرکنڈیشننگ سسٹم کا مناسب طور پر کام کرنا ازحد ناگزیر ہے۔ اگر آپ کی گاڑی کا اے سی پوری کولنگ نہیں کر رہا تو کچھ اقدامات ہیں جن کے کرنے سے آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ اپنی کار کے کیبن ایئرفلٹر صاف کریں یا اگر ان کی حالت زیادہ خستہ ہوچکی ہے تو انہیں تبدیلی کر دیں۔ اپنی گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں اور ’سن شیڈز‘ کا استعمال کریں۔کار کے اے سی سسٹم کی بروقت سروس کروائیں ۔
گاڑی کے اے سی سسٹم کی معمول کی مینٹی نینس کو کبھی بھی نظرانداز مت کریں۔گاڑی سٹارٹ کرتے ہی اے سی کو ایک دم پوری قوت کے ساتھ چالو مت کر دیں۔ اس کی بجائے پہلے کولنگ بند رکھتے ہوئے صرف پنکھا چلائیں اور پھر بتدریج پنکھے کی رفتار کم کرتے جائیںا ور کولنگ بڑھاتے جائیں۔ 
اکثر گاڑیوں کے اے سی سسٹم میں ’ایئر ری سرکولیشن‘ کا فیچر ہوتا ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔ یہ فیچر کار میں موجود پہلے سے ٹھنڈی ہوا کو دوبارہ استعمال کرتا ہے جس سے وہ مزید ٹھنڈی ہوتی ہے اور اے سی پر دباﺅ بھی کم ہوتا ہے۔بلا وجہ گاڑی کو کھڑی حالت میں سٹارٹ مت رکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی تیل کی کھپت بڑھتی ہے بلکہ اے سی سسٹم پر بھی دباﺅ بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈ شیلڈ اور ونڈوز پر سن شیڈز کا استعمال کریں۔