نارووال میں قربانی کے جانوروں سے متعلق ہتک آمیز حرکت کرنے پر ٹک ٹاکر گرفتار 

نارووال میں قربانی کے جانوروں سے متعلق ہتک آمیز حرکت کرنے پر ٹک ٹاکر گرفتار 
نارووال میں قربانی کے جانوروں سے متعلق ہتک آمیز حرکت کرنے پر ٹک ٹاکر گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں قربانی کے جانوروں سے متعلق ہتک آمیز حرکت کرنے پر ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹک ٹاکر نے عیدالاضحی سے قبل ایک ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی جس میں اس نے ایک کتے کو قربانی کے جانور کے طور پر دکھایا تھا۔
ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا۔ ڈی پی او نارووال طاہر محمود کی طرف سے پولیس کو حکم دیا گیا کہ ملزم کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔