وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

رواں سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہو گا۔

مزید :

قومی -