آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے، اسد قیصر

 آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آباد(آن لائن)  سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ  عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے اور یہ دوبئی میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں،  آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا انھوں نے آپس میں بندر بانٹ کر کرنے ہیں،  فیصلہ عوام کرے گی کون کہاں حکومت کرے گا، الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،    عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے اور یہ دوبئی میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں،  آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے بلاول اور احسن  اقبال اسمبلی میں کھڑے ہو کر آئی ایم ایف معاہدے کی مخالفت کرتے تھے۔  
 اسد قیصر