کہوٹہ:باراتیوں کی بس کھائی میں گرگئی ، 24افراد جاں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کہوٹہ روڈ پرنڑڑکے قریب پنجارکے مقام پرباراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گر ی جس کے نتیجے میں24افرادجاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیںاورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔زخمیوں کو مری ، کہوٹہ اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے بس کہوٹہ سے واپس چکوال جا رہی تھی۔پو لیس کے مطابق اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔وزیراعلیٰ نے بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کوزخمیوں کے بہترعلاج کی ہدایت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔