لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں آتشزدگی،تحقیقاتی کمیٹی قائم

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں آتشزدگی،تحقیقاتی کمیٹی ...
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں آتشزدگی،تحقیقاتی کمیٹی قائم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے چیمبر میں آتشزدگی پر تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار سہیل ناصر کے مطابق رات گئے لاہورہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں شاٹ سرکٹ کے باعث آ گ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں عدالتی سامان جل گیاتاہم ریکارڈمحفوظ رہا جبکہ ریسکیو اداروں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔اُنہوں نے بتایاکہ مزید تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

مزید : لاہور