پاک امریکہ تعلقات۔۔شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 16افرادجاں بحق

پاک امریکہ تعلقات۔۔شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 16افرادجاں بحق
پاک امریکہ تعلقات۔۔شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، 16افرادجاں بحق

  

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی حدود میں چوبیس گھنٹوں کے اندر دوسرے ڈرون حملے میں 16افرا د جاں بحق ہوگئے ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے عیسو خیل میں ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نیتجے میں 16افراد مارے گئے جبکہ مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔مقامی حکام اور ذمہ داران کو ڈرون حملے روکنے کے لیے کسی بھی قسم کے انتظامات سے لاعلم رکھاجارہاہے جبکہ وزیرستان میں ڈرون حملے تواتر کے ساتھ جاری ہیں ۔پاکستانی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کو ماہرین پاکستان امریکہ تعلقات کی سرد مہر ی سے تشبیہہ دے رہے ہیں ۔نیٹوسمٹ کانفرنس کے بعد شمالی وزیرستان میں دس ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن مجموعی طورپرتقریباً80افراد مارے جاچکے ہیں۔

مزید : سیاست /اہم خبریں /Breaking News