عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے سے مشکلات بڑھیں ، آئی ایم ایف نے بجلی مہنگی کرنے کی شرط پر قرض دیا: وزیراعظم گیلانی

عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے سے مشکلات بڑھیں ، آئی ایم ایف نے بجلی مہنگی ...
عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے سے مشکلات بڑھیں ، آئی ایم ایف نے بجلی مہنگی کرنے کی شرط پر قرض دیا: وزیراعظم گیلانی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں اشیاءخورونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات کا سامنارہاجبکہ آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی شرط پر قرض دیاتھا۔ کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو چیلنج درپیش ہیں ، اُن میں سے سیکیورٹی کا مسئلہ ایک ہے اور اِس سے کبھی غافل نہیں ہوئے۔اُنہوں نے کہاکہ اقتصادی ترمی اور قومی استحکام لازم و ملزوم ہیں ،دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔اُن کا کہناتھاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان سمیت بہت سارے ممالک متاثر ہورہے ہیں جبکہ غذائی اشیاءکی قیمتیں بھی پوری دنیا میں بڑھ رہی ہیں ۔اُنہوں نے انکشاف کیاکہ آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط پر قرض ملا۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان طویل جدوجہدکے بعد وجود میں آیااور تمام اداروں کو مل کر عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرناہوگاجبکہ جمہوری دور کے آغاز کے بعد معاشی ترقی کے امکانات بڑھے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ منگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اخراجات کے باوجودحکومت کے بروقت اقدامات سے جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے کر دنیا کو محفوظ بنادیاہے اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ منشور پر 80فیصد جبکہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر 90فیصد عمل ہوچکاہے۔

مزید : سیاست /Headlines /Breaking News