رحمان ملک کے وکیل کی درخواست پر بے نظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی

رحمان ملک کے وکیل کی درخواست پر بے نظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی
رحمان ملک کے وکیل کی درخواست پر بے نظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رحمان ملک کے وکیل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرو بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے وکیل انور منصور نے صحت کی خرابی کی وجہ سے التواءکی درخواست کی جس کی کسی فریق نے مخالفت نہیں کی جس پر عدالت نے سماعت 20جون تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزید : اسلام آباد