کابینہ کا اجلاس مینارپاکستان پر طلب کرکے تاریخ رقم کردی، صوبے وفاق کی گارنٹی کے بغیر بجلی پیدا نہیں کرسکتے: شہباز شریف

کابینہ کا اجلاس مینارپاکستان پر طلب کرکے تاریخ رقم کردی، صوبے وفاق کی گارنٹی ...
کابینہ کا اجلاس مینارپاکستان پر طلب کرکے تاریخ رقم کردی، صوبے وفاق کی گارنٹی کے بغیر بجلی پیدا نہیں کرسکتے: شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ کابینہ کا مینارپاکستان پر اجلاس تاریخ کا پہلا واقعہ ہے ،وفاقی کی گارنٹی کے بغیر صوبائی حکومت بجلی کے پلانٹ نہیں لگاسکتی جبکہ موجودہ دورحکومت میں اربوں روپے قرض معاف کرائے گئے ۔بس کے ذریعے مینارپاکستان پر موجود کیمپ آفس پہنچنے پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ مذاق اُڑائے جانے کی پرواہ نہیں ،مینارپاکستان پر کابینہ کا اجلاس تاریخ کا پہلا واقعہ ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ تمام شعبے توانائی کے بحران کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں ،پنجاب سے سات سو میگاواٹ بجلی چھین کر سوتیلوں جیساسلوک کیاجارہاہے۔شہباز شریف نے کہاکہ حکمرانوں نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاجس کا علی بابااوراُس کے چالیس چوروں سے حساب لیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران اب بھی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں اور گذشتہ چار سالوں کے دوران سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بجلی کی پیدائش صوبوں کی ذمہ داری ہے اور نہ ہی اٹھارہویں ترمیم میں یہ اختیار دیاگیاہے ،صوبے وفاق کی گارنٹی کے بغیر بجلی کا پلانٹ نہیں لگاسکتے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ بس میں سفر کے دوران شہری اپنے مسائل بتاتے ہیں۔

مزید : سیاست /اہم خبریں /Breaking News