پنجاب یونیورسٹی کے طلباءنے باسکٹ بال کا کھلاڑی روبوٹ تیار کرلیا

پنجاب یونیورسٹی کے طلباءنے باسکٹ بال کا کھلاڑی روبوٹ تیار کرلیا
پنجاب یونیورسٹی کے طلباءنے باسکٹ بال کا کھلاڑی روبوٹ تیار کرلیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبا نے باسکٹ بال کھیلنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے ۔ روبوٹ مختلف سینسر ز اور کیمروں کی مدد سے باسکٹ بال کھیلتاہے اور خاص مقام سے گیند کو شناخت کر کے اسے مخصوص طریقہ کار سے اٹھاتا ہے اور اپنے ریز وائر میں لوڈ کر لیتا ہے۔ اگلے مرحلے میں وہ کیمروں کی مدد سے پول کو تلاش کرتا ہے اور پھراُس کے قریب جا کر اپنے سپرنگ میکانزم کی مدد سے گیند کو ایک خاص طاقت سے اس پول میں پھینک دیتا ہے اور کیمروں کی مدد سے گیند کے پول میں جانے کو یقینی بناتی ہے۔ روبوٹ تیار کر نے والے طلباءعاصم اقبال ، محمد عثمان اسد ، محمد عامر، آصف ضیاءاور اُسامہ نے یہ پراجیکٹ اسسٹنٹ پروفیسر عمر فاروق کی زیر نگرانی مکمل کیا ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /Breaking News