کوہستان میں جرگے کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

کوہستان میں جرگے کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا
کوہستان میں جرگے کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوہستان میں جرگے کے فیصلے پر لڑکیوں کے قتل کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اصغرخان کیس کی سماعت کے آغازمیں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رجسٹرار کی طرف سے عدالت کو نوٹ بھیجا گیاہے ۔عدالت کو آگاہ کریں کہ لڑکیوں کا معاملہ کیاہے، تحقیقات میں کیامعلوم ہواہے جس پر اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایک دوروز میں معاملہ واضح ہوجائے گااور عدالت کو آگاہ کردیں گے۔واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں نوجوان کے ناچنے پر خواتین کے تالیاں بجانے پر اُنہیں قتل کردینے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے تردید کی ہے۔

مزید : انسانی حقوق /Breaking News