اصغر خان کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی کے پولیٹیکل سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا

اصغر خان کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی کے پولیٹیکل سیل کے ...
اصغر خان کیس، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی کے پولیٹیکل سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے خفیہ ایجنسی کے پولیٹیکل سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے اصغر خان کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہاکہ بنک کمیشن کی رپورٹ کمیشن کے پاس بھی ہونی چاہیے تھی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بتایاکہ وزیر قانون سے پتہ چلاکہ مہران بنک کمیشن کی رپورٹ سابق وزیردفاع زاہدحامد کودی گئی جس پر زاہد حامد اور جسٹس الیاس کو خط لکھاگیامگر تاحال جواب موصول نہیں ہوا جبکہ وزارت قانون کے ریکارڈ میںحبیب بنک رپورٹ جمع ہونے کانوٹیفیکشن موجود نہیں۔اُنہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ ہفتے میں معاملہ سامنے آجائے گا اور نہ ہی حبیب بنک کمیشن کی مد ت بڑھانے کے کسی نوٹیفکشن کابھی پتہ چلا۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ اِن دنوں ہرکوئی رپورٹ کو ڈھو نڈنے میں لگا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ رپورٹ کمیشنوں کے پاس بھی ہونی چاہیے تھی۔بعدازاں عدالت نے آئی ایس آئی میں پولیٹیکل سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 18جون تک ملتوی کردی۔