نواز شریف کو دبئی لے جانے والی پرواز 10گھنٹے لیٹ

نواز شریف کو دبئی لے جانے والی پرواز 10گھنٹے لیٹ
نواز شریف کو دبئی لے جانے والی پرواز 10گھنٹے لیٹ

  

لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو لے کر دبئی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز دس گھنٹے تاخیر کاشکار ہوگئی جس کی وجہ سے نوازشریف دوگھنٹے انتظارکے بعد گھر جانے پر مجبور ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان نے الزام لگایاہے کہ فلائٹ کو حکومتی حکام نے دانستہ طورپر تاخیرکا شکار کیا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی کے 203کو دن10بجے دبئی کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن فنی خرابی کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوسکی اور اب رات آٹھ بجے روانہ ہوگی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلائٹ کو 3بج کر 15منٹ پر روانہ کرنے کابتایا جا رہاہے۔

مزید : بزنس