لاہور میں سورج آگ اگلنے لگا، درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں کی نسبت لاہورمیں گرمی کی شدت سب سے زیادہ ہوگئی ہے جہا ں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک کے بیشتر شہروں میں کراچی 32، کوئٹہ34، سبی 43،ملتان40،اسلام آباد41،پشاور 42، مری 29، مظفرآباد 34اور گلگت میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔