دوہری شہریت پر سپریم کو رٹ کا فیصلہ قابل ستائش ہے:جاوید ہاشمی
ٔکراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماءجاوید ہاشمی کاکہنا ہے کہ کچھ لوگ دوہری شہریت کا فائدہ اٹھا کر وزیر جیسے عہدے حاصل کرلیتے ہیں جبکہ دوہری شہریت پر سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے تعریف کے قابل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بجٹ 2012-13کے بعد ملک عالمی فقیر بن گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ محمودقریشی میرا بھائی ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کرچلتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیاہے ، ملک میں حکمرانو ں کی بجائے قانون کی حکومت ہوگی۔