دہری رکنیت حکومت کیلئے امتحان ہے:فضل الرحمان

دہری رکنیت حکومت کیلئے امتحان ہے:فضل الرحمان
دہری رکنیت حکومت کیلئے امتحان ہے:فضل الرحمان

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دوہری رکنیت والوں نے ملکی مفادت کا کبھی تحفظ نہیں کیا۔اب وزیرداخلہ رحمان ملک کی رکنیت معطل ہونے پر دیکھنا ہے کہ حکومت اپنے ارکان کو کس طرح مشکل سے نکالتی ہے۔ملتان آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوکت عزیز اور معین قریشی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ اب کے رحمان ملک کیخلاف فیصلے پر ان کی جماعت مشاورت کے بعد موقف کا اظہار کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ سے ہونے والے تمام معاہدے خفیہ رکھے گئے۔ جبکہ حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے کے حوالے سے استقامت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

مزید : خانیوال