مغوی بحری عملے کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

مغوی بحری عملے کی زندگی خطرے میں پڑ گئی
مغوی بحری عملے کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)صومالی قزاقوں کی قید میں بیس ماہ سے ایم وی البیڈو کے مغویوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے حصے کی رقم پوری کرلی ہے اورادائیگی کے لیے تیار ہیں۔لیکن ملائشیاء حکام اور جہاز کے مالک کی جانب سے رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی جارہی ہے۔ دوسری جانب قزاق عملے کے سات ارکان کو جہاز سے اتار کر ساحل پر لے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد