جبری شادی سے انکار پر طالبہ کا سرمونڈ دیا

جبری شادی سے انکار پر طالبہ کا سرمونڈ دیا
جبری شادی سے انکار پر طالبہ کا سرمونڈ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی سے انکار کرنے پر بھائیوں، دادا اور دادی نے ساتویں جماعت کی طالبہ کا سرمونڈھ دیا۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کی 7 ویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ والد کے انتقال کے بعد اپنی نانی کے گھر قذافی کالونی میں رہتی تھی جسے ایک ماہ قبل بھائی دادا کے ساتھ مل کر زبردستی شادی کیلئے پنوں عاقل لے گئے تھے جہاں پر لڑکی نے شادی سے انکار کردیاتو بھائیوں ، دادا اور دادی نے اس کا سر مونڈھ دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے دادا زبردستی شادی کے لئے پنو ںعاقل لے کر گئے۔ نانی اور ماموں کی مدد سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -