نیٹو سپلائی کی بحالی میں پیش رفت نہ کوئی پاکستان سے معاہد ہ ہوسکا: امریکہ اور نیٹو کا اعتراف

نیٹو سپلائی کی بحالی میں پیش رفت نہ کوئی پاکستان سے معاہد ہ ہوسکا: امریکہ اور ...
نیٹو سپلائی کی بحالی میں پیش رفت نہ کوئی پاکستان سے معاہد ہ ہوسکا: امریکہ اور نیٹو کا اعتراف

  

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ اورنیٹو کے سیکریٹری جنرل نیٹو آندریس راسموسین نے تسلیم کیا ہے کہ ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس ضمن میںپاکستان سے کوئی معاہدہ طے پایا ہے ۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے مطابق پاکستان سے نیٹو کی سپلائی کی بحالی کا معاہدہ طے نہیں پایا تاہم پاکستان سے نیٹو سپلائی کی جلد بحالی کی امید اور خواہش برقرار ہے جبکہ اس معاملے میں پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سپلائی بند ہونے پر متبادل راستوں کیلئے تاجکستان، ازبکستان، کرغیزستان سے معاہدے کرلئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خا ر جہ نے بھی تصدیق کی ہے پاکستان سے نیٹو سپلا ئی کی بحا لی پر پیش رفت نہیں ہو ئی البتہ سپلا ئی جلد بحا ل ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی کے خطر ے کا سا منا ہے اور ہم اس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چا ہتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان کو جنو بی ایشیاءکا مستحکم ملک دیکھنا چا ہتے ہیں ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں