بجٹ والے دن مارپیٹ نہیں ہوئی ،ہر اجلاس میں احتجاج کرینگے :چوہدری نثار

بجٹ والے دن مارپیٹ نہیں ہوئی ،ہر اجلاس میں احتجاج کرینگے :چوہدری نثار
بجٹ والے دن مارپیٹ نہیں ہوئی ،ہر اجلاس میں احتجاج کرینگے :چوہدری نثار

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)قا ئد حز ب اختلا ف چو ہد ری نثا ر علی خا ن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے احتجاجی پروگرام وہیں سے شروع کریں گے جہاں ختم کیا تھا،کوئی حکومتی وزیر یا مشیر اسمبلی میں تقریر کرے گا تو بجٹ کی طرح احتجاج کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ ہر روز عام بحث کے دوران بھی مسلم لیگ (ن) احتجاج کرے گی اور بحث ختم ہونے کے بعد سرکاری کام شروع ہونے پر احتجاج مزید بڑھائیں گے۔چو ہد ری نثا ر کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری پر بھی احتجاج کریں گے، ضمنی بجٹ پیش کرنا بھی مجرمانہ فعل ہے، کسی بیک ڈور چینل سے حکومت سے بات نہیں کریں گے، جو بات کرنی ہے عوام کے سامنے کریں گے۔ عوام کے مفاد میں کوئی بات ہوئی تو ضرورحکومت سے بات کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ دہری شہریت نااہلی کے زمرے میں آتی ہے۔ قا ئد حزب اختلاف کاکہنا تھا کہ بجٹ والے دن اسمبلی میں مارپیٹ نہیں ہوئی بلکہ دونوں طرف کے اراکین بیچ بچاو¿کرارہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ اب صرف جلسے نہیں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی اور راول پنڈی کے اطراف عوام کو متحرک کریں گے۔ایک سوال کے جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کریں گے۔

مزید : اسلام آباد