شہباز شریف ڈرامے کے بجائے بجلی پیداکریں:امتیاز صفدر

شہباز شریف ڈرامے کے بجائے بجلی پیداکریں:امتیاز صفدر
شہباز شریف ڈرامے کے بجائے بجلی پیداکریں:امتیاز صفدر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت صدر امتیاز صفدروڑائچ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر شہبازشریف کے خیمے لگانے سے بجلی پیدانہیں ہوگی۔و ہ ڈرامے بازی کی بجائے بجلی پیدا کرنے کے لئے اٹھارویں ترمیم کے تحت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ دفتر وں کو آگ لگانے یا گھیراو¿ جلا و¿کی سرگرمیوں میں وزیراعلی کی قیادت سے توانائی بحران ختم نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے نیشنل گرڈ میں 3300میگا واٹ بجلی شامل کی ہے لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں طلب اوررسد کے فرق کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔ انکاکہناتھاکہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن جو ہلڑ بازی کی پنجاب میں پیپلزپارٹی ایسا جواب نہیں دے گی۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانےکے اعلان کانوٹس لے۔

مزید : لاہور