امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں سے بھاری اسلحہ برآمد،پاکستانی ملازمین کی گرفتاری اوررہائی

امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں سے بھاری اسلحہ برآمد،پاکستانی ملازمین کی ...
امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں سے بھاری اسلحہ برآمد،پاکستانی ملازمین کی گرفتاری اوررہائی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافز کرنے والے اداروں نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے ایک سیکیورٹی افسر سمیت تین پاکستانی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جنہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جن امریکی ان گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی ان میں امریکی سفارتی اہلکار ونسٹن کیپوڈک،ٹموتھی ڈینین، سٹیسی لیون کارٹر، سیکیورٹی انچارج منظور، ڈرائیور احسان اور عاطف سوارتھے۔سیکیو رٹی اہلکا روں کے مطابق یہ غیرملکی ملاکنڈ ایجنسی سےپشاورآ رہے تھے اور ان کے پاس پشاور میں داخلے کا این او سی بھی موجود نہیں تھا۔اطلاع ملنے پر امریکی قونصل جنرل بھی موقع پر پہنچ گئیں جبکہ اسلحے کی برآمدگی پر کسی امریکی کیخلاف کارروائی کے بجائے صرف پاکستانی ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا اور پھر انہیں شخصی ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی سفارتکروں کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : سیاست /Headlines