پیپلز پارٹی کے دو ر میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا :وسان

پیپلز پارٹی کے دو ر میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا :وسان
پیپلز پارٹی کے دو ر میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا :وسان

  

خیر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا ۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، صدر زرداری ہمارے قائد ہیں اورمجھے کسی سے شکایت نہیں ، تمام اتحادی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ میں نواز شریف کے جلسے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، سندھ کے قوم پرستوں نے ووٹ ہمیشہ پیپلزپارٹی کو دیئے اور آئندہ بھی دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا ۔

مزید : کراچی