چین اور افغانستان میں دوستی بڑھانے کیلئے اہم اقدامات

چین اور افغانستان میں دوستی بڑھانے کیلئے اہم اقدامات
چین اور افغانستان میں دوستی بڑھانے کیلئے اہم اقدامات

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان اور چین رواں ہفتے اپنے تعلقات کو نئے سٹرٹیجک سطح پر لے جانے کا اعلان کرینگے۔افغانستان وزارت خارجہ کے ترجمان حنان موسیٰ زئی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سٹرٹیجک سطح کے نئے تعلقات کا اعلان بیجنگ میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے موقع پر افغان صدر حامد کرزئی اور چینی صدر ہوجن تاﺅ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا جائیگا۔ موسیٰ زئی نے کہا کہ یہ نیا ٹھوس اقدام چین اور افغانستان کے درمیان دوستی ، معیشت، سیاست، ثقافت اور دیگر شعبوں میں اہم مخصوص تعلقات کی اہمیت کا اظہار ہوگا۔ دونوں ممالک خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور دونوں ممالک افغانستان کی سلامتی، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں پر یکساں موقف رکھتے ہیں تاہم موسی زئی نے چین کی جانب سے افغانستان سے سکیورٹی کردار کے بارے میں کسی قسم کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید : بین الاقوامی