پاکستان کادورہ کرسکتے ہیں:صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
ڈھا کہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم اب بھی کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، ہائی کورٹ کا حکم امتناعی نہ آتا توپاکستان دورہ کبھی بھی ملتوی نہ ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کیس ہائی کورٹ میں چل رہا ہے جب تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں آتا ہم دورہ نہیں کر سکتے۔ اگر ہم فیصلہ آنے سے پہلے ایسا کرتے ہیں تو توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ا±مید ہے کہ اس کیس پر دو ہفتوں میں کوئی مثبت فیصلہ آ جائیگا جس کے بعد ہم دورہ پاکستان کر سکتے ہیں جس کا دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کو انتظار ہے۔