سندھ میں قابل قبول بلدیاتی نظام کو حکومتی شکل دینے کی ہدایت

سندھ میں قابل قبول بلدیاتی نظام کو حکومتی شکل دینے کی ہدایت
سندھ میں قابل قبول بلدیاتی نظام کو حکومتی شکل دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کو جلد حتمی شکل دی جائے اور ایسا نظام بنایا جائے جو سب کےلئے قابل قبول اور عوام کے بہتر مفاد میں ہو۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلاول ہاو¿س کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن وامان، حکومتی امور اور اتحادیوں کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوئی۔جیو نیوز کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی ٹیلیفون کیا اور انہیں ہدایت کی کہ اتحادیوں کی جانب سے تجاویز بجٹ میں شامل کیا جائے۔ صدر مملکت نے وززیراعلی سندھ کو امن امان کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں۔

مزید :

کراچی -