حا لا ت کی خرابی ،متحدہ نے حکومت کو "تھو ڑی تھوڑی "آ نکھیں دکھا دیں

حا لا ت کی خرابی ،متحدہ نے حکومت کو "تھو ڑی تھوڑی "آ نکھیں دکھا دیں
حا لا ت کی خرابی ،متحدہ نے حکومت کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فا ورق ستا ر نے کہا ہے کہ کراچی کی معاشی سرگرمیوں کوقائم نہ رکھاگیاتوبہت بڑانقصان ہوگااوراگر معا ملا ت ہا تھ سے نکل گئے توحا لا ت کو سنبھا لنا بہت مشکل ہو جا ئے گا ۔پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کراچی میں بھتامافیاکاراج ختم کر نے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ گینگ وارکے کارندے پورے کراچی میں سرگرم ہیں۔شہر میں جوہورہاہے اسکاپردہ بھی ایم کیوایم چاک کررہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کراچی میں خراب حالات کاسلسلہ بندکرائے ۔اشتعال انگیزی اگرجاری رہی توالطاف بھائی کی صبرکی تلقین برقراررکھناممکن نہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادحالات خراب کرکے فرارہوجاتے ہیں،انکو قا نون کے کٹہرے میں لا نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرقانون حرکت میں لایاجائے۔

مزید :

کراچی -