پاک بھارت دو طرفہ فٹبال سیریز کی بحالی ہورہی ہے،فیصل صالح حیات

پاک بھارت دو طرفہ فٹبال سیریز کی بحالی ہورہی ہے،فیصل صالح حیات

کراچی(آن لائن) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کی بحالی ہورہی ہے اور پاکستانی ٹیم اگست میں بھارت کا دورہ کرے گی، ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کراچی کا انتخاب کیا ہے لیکن انہیں ایونٹس سے متعلق تمام لوازمات پورے کرنے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کا آغاز انشا اللہ ہورہا ہے۔ میرا بھارتی فٹ بال فیڈریشن سے مسلسل رابطہ ہے اور ان کی جانب سے دعوت نامہ بھی موصول ہوگیا ہے ہماری ٹیم اگست میں وہاں جائے گی کیونکہ 2005 میں بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی اس طرح 9 سال بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

 دورہ اگست میں کنفرم ہے لیکن تاریخ سے متعلق ا?ئندہ دس سے بارہ دنوں میں طے کرلیا جائے گا۔ ف

مزید : کھیل اور کھلاڑی