عظیم پاکستانی فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم 48 بر س کے ہو گئے

عظیم پاکستانی فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم 48 بر س کے ہو گئے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)عظیم پاکستانی بالر وسیم اکرم 48 بر س کے ہو گئے انہو ں نے گز شتہ روز اپنی سالگرہ منارہے ہیں،کرکٹ کی دنیا پر کئی سال راج کے بعد اب شائقین ان کے تجزیے اور تبصرے سے محظوظ ہوتے ہیں۔پاکستان کے لیجنڈری بالر وسیم اکرم کی آج کل پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔ابھی دو دن پہلے ہی وسیم اکرم نے بطور بالنگ کوچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل 7 میں فتح کا جشن منایا اور آج وہ اپنی 48ویں سالگرہ منارہے ہیں۔اپنی دھواں دھار اور پھرکی کی طرح گھومتی ہوئی بالوں سے پاکستانی بالنگ کو بلندی پر لے جانے والے وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

سوئنگنگ یارکرز پر ملکہ حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان کا خطاب پانے والے وسیم اکرم نے 1985ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی شروعات کی

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...