مسلمان فٹبالر مسلم ملکوں کیساتھ غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان بن گئے

مسلمان فٹبالر مسلم ملکوں کیساتھ غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان بن گئے

ریو ڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)فٹبال ورلڈ کپ 2014ءمیں مسلمان فٹ بالرمسلم ملکوں کیساتھ ساتھ کئی غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان بن گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں مسلمان فٹ بالر ایران، الجزائر، بوسنیا ہرزیگوینیا، نائیجیریا اور کیمرون کی ٹیموں میں تو ہیں ہی کئی غیر مسلم ملکوں کی ٹیموں کی بھی جان ہیں۔مسلمان کھلاڑیوں میں جرمنی کے معزود اوزل دنیا کے بہترین مڈ فیلڈرز میں سرفہرست ہیں، جن کے سامنے دنیا کے بہترین فارورڈز اور ڈیفینڈرز کی ایک نہیں چلتی، جرمن ٹیم کی جان معزود ترک نژاد مسلمان ہیں۔

فرانس کے فرانک ربری کا مسلم نام بلال ہے، دنیا کے بہترین مڈ فیلڈرز کے ساتھ فاروڈز کی پوزیشن پر بھی حریف ٹیموں کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں، تیز رفتاری ان کی خاصیت اور جارحانہ مزاج انہیں دنیا کا خطرناک فٹبالر بناتی ہے۔فرانس کی ٹیم میں ہی کریم بنزیما فاروڈ کی پوزیشن پر گول کے انبار لگاتے ہیں، مضبوط جسم اور پھرتی کے باعث فرانسیسی ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی