کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کا ڈسپلنری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کا ڈسپلنری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی(آن لائن)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن نے پہلی بار ڈسپلن کے معاملات کو اہمیت دیتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ کے سی سی اے کونسل نے سابق کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بنانے کے فیصلے کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔پیر کو کراچی میں کے سی سی اے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پروفیسر اعجاز فاروقی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ڈسپلنری کمیٹی،میڈیا کمیٹی،مارکیٹنگ،ٹورنامنٹ کمیٹی،امپائرنگ کمیٹی، رجسٹریشن کمیٹی قائم کرنے کے لئے صدر کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بنانے کی منظوری لی گئی۔ناظم آباد کپ کو نئی شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث سپر کپ کرانے کا اعلان کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی