دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فٹبال ورلڈکپ کو تنقید کا سامنا

دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فٹبال ورلڈکپ کو تنقید کا سامنا

ساو¿ پاو¿لو( نیٹ نیوز) دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلہ برازیل میں سجنے جارہا ہے لیکن اس حوالے کئے گئے تمام تر انتظامات ناکافی قرار دیئے جارہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ کپ 2014 کا آغاز 12 جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان ساو¿ پاو¿لو اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ سے ہونا ہے تاہم گراو¿نڈ میں شائقین کی سہولیات کے لئے انتظامات انتہائی ناقص ہیں جبکہ ایئرپورٹ اور ہوٹلز سے گراو¿نڈ تک تماشائیوں کو لانے کے لئے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے، حال ہی میں 40 ہزار تماشائیوں کے لئے تیار کردہ حصے میں بیٹھنے کے لئے لگائی گئی کرسیاں بھی عارضی طور پر لگائی گئی ہیں جبکہ گراو¿نڈ میں شائقین کو دھوپ سے بچانے کے لئے چھت بھی موجود نہیں۔دوسری جانب گراو¿نڈ کے اطراف اور اسٹیڈیم کی صورتحال کے حوالے سے دیگر ممالک سے آئے افراد نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

، بعض افراد کاکہنا تھا کہ گراو¿نڈ کے قریب ٹریفک کے باعث تماشائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال بھی اطمینان بخش نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی