فیفا ورلڈ کپ 2014 ، ایکواڈور کے سکواڈ کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ 2014 ، ایکواڈور کے سکواڈ کا اعلان

 کیوٹو( نیٹ نیوز) ایکواڈور نے فیفا ورلڈ کپ کےلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مڈفیلڈر سیگونڈو کسیلو کو فٹنس مسائل سے نجات کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایکواڈور کی ٹیم گروپ ای میں شامل ہے جہاں اسے سوئٹزرلینڈ، فرانس اور ہونڈراس کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

 ایکواڈور کے ہیڈ کوچ رینالڈو روئڈا نے گزشتہ روز حتمی سکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم میں تین گول کیپرز، چھ ڈیفینڈرز، آٹھ مڈفیلڈر اور چھ فارورڈز شامل ہیں۔ ایکواڈور کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دوسرا گروپ میچ 20 جون کو ہونڈراس جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی