امریکہ نے وارم اپ میچ میں ترکی کو 2-1 سے ہرا دیا

امریکہ نے وارم اپ میچ میں ترکی کو 2-1 سے ہرا دیا

 نیو جرسی( نیٹ نیوز) امریکہ نے فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ترکی کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں امریکہ اور ترکی کی ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جب امریکی ٹیم نے ترکی کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔ امریکی ٹیم کو ہاف تک ترکی کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی اور فابین جانسن اور کلینٹ ڈمپسے نے ایک ایک گول سکور کیا تاہم دوسرے ہاف میں ترکی کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے ایک گول کیا تاہم وہ میچ نہ جیت سکی۔ ترکی کی طرف سے واحد گول میچ کے آخری لمحات میں سیل کک اینن نے گول کیا۔ اس طرح امریکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ترکی کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی