سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر جان ایمبری جلد کے سرطان میں مبتلا

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر جان ایمبری جلد کے سرطان میں مبتلا

لندن( نیٹ نیوز) سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر جان ایمبری جلد کے سرطان میں مبتلا ہوگئے ، ان کا بیماری سے نجات دلانے کےلئے ان کا گذشتہ دنوں ماتھے کا آپریشن کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف خود 61 سالہ سابق آف اسپنر نے کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جلد کے کینسر کا سبب طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سن کریم استعمال کرنے پر اتنا زور نہیں دیا جاتا تھا کیونکہ ہمیں اس کی اتنی زیادہ معلومات نہیں ہوتی تھی ۔سن کریم جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ جان ایمبری نے کہا کہ مجھے لاحق بیماری بہت زیادہ مہلک نہیں، اس سے جان کو خطرہ نہیں ہے، معالجین کے مطابق آپریشن سے اس بیماری سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی