عمدہ پر فارمنس سے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے محمد عرفان

عمدہ پر فارمنس سے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے محمد عرفان
عمدہ پر فارمنس سے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے محمد عرفان

  


            لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بالرمحمد عرفان نے اپنی پرفارمنس سے پاکستان کودوسری بارورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ سمرکیمپ سے دیگربالرزکی طرح ان کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی وکٹیں ان کیلئے سازگارہیں، ورلڈ کپ دوہزارپندرہ میں عمدہ کارکردگی دکھا کرپاکستان کودوسری بارعالمی چیمپیئن بنوانے کی خواہش ہے۔فاسٹ بالرکا کہنا ہے کہ مطلوبہ فٹنس حاصل کرنے کے بعد فوری طورپرٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے بلکہ فی الحال ان کا فوکس ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچزپرہوگا۔ فٹنس میں مزید بہتری کے بعد طویل فارمیٹ میں بھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور مستقبل میں بھی میں اسی طرح محنت کرونگا انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا میرا ہدف ہے انہوں نے کہا کہ کیریئر میں وقفہ آنے کے باوجود میں دلبرداشتہ نہیں ہو اور میں بہترین طریقہ سے کم بیک کرونگا فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ اس کیمپ سے مجھے فنٹس بحال کرنے میں بھرپور مدد ملی ہے اور یہ مستقبل میں میرے کام آئے گی اور کرکٹ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے یہ کیمپ لگاکر بہت اچھا قدم اٹھایا گیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی