شراپووا حریف موگوروزا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

شراپووا حریف موگوروزا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں روس کی ماریہ شرا پووا نے حریف موگوروزا کو 1-6 7-5 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے شرا پووا نے کوارٹر فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیمی فائنل میں بھی اسی طرح محنت سے کھلیں گی اور کامیابی حاصل کریں گی انہوں نے کہاکہ میرا ہدف فائنل اپنے نام کرنا ہے اور اس کے لئے میں پرعزم ہوں دوسرے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کی ایگنی بوچرڈ نے سپین کی حریف کارلا سوراز کو 7-6 2-6 7-5 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔