سٹیج پر کام کرتے ہوئے 20 سال کا عرصہ ہو گیا،ڈائریکٹر اشفاق پھاکہ

سٹیج پر کام کرتے ہوئے 20 سال کا عرصہ ہو گیا،ڈائریکٹر اشفاق پھاکہ
سٹیج پر کام کرتے ہوئے 20 سال کا عرصہ ہو گیا،ڈائریکٹر اشفاق پھاکہ

  


لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج ڈائریکٹر اشفاق پھاکہ نے کہا ہے کہ مجھے سٹیج پر کام کرتے ہوئے 20 سال کا عرصہ ہو گیا ہے ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق پھاکہ نے بتایا کہ ان 20 برسوں میں انہوں نے بہت ہی شاہکار ڈراموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے اس سے پہلے محفل تھیٹر میں جاری ” شرطیہ مٹھے“ ڈرامے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا اور اب وہ ”شرطیہ کھٹے “ ڈرامے میں بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اشفاق پھاکہ نے کہا کہ سٹیج اب پہلے کی نسبت زیادہ تیز ہو گیا ہے اور یہاں پر جگت بازی کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی جدت آ گئی ہے۔ اب وہی ڈرامہ کامیاب ہوتا ہے جس میں اچھے سکرپٹ کے ساتھ ساتھ اچھی ڈانس آئٹمز ہوتی ہیں۔

مزید : کلچر