ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ ایک بار پھرایکشن میں نظر آئینگے

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ ایک بار پھرایکشن میں نظر آئینگے

نیویارک( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ ایک بار پھر ایکشن کرتے دکھائی دیں گے ، امریکی سپر ہیرو ہاﺅڈنی کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار کرینگے۔ دی لون رینجر کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جونی ڈیپ اب اسٹنٹ ماسٹر اور اداکار ہاﺅڈنی کا کردار نبھائیں گے،ہاﺅڈنی کو امریکہ میں سپر ہیرو سے جانا جاتا ہے۔ فلم سیکریٹ ”لائف آف ہاﺅڈنی“ میں سپر ہیرو کی زندگی کی عکاسی کی جائے گی۔جونی ڈیپ فلم میں ہاﺅڈنی کے خطروں سے کھیلنے والے انداز اپنائیں گے ، فلم کا کام اگلے سال شروع کیا جا ئے گا۔ہاﺅڈنی کا تعلق ہنگری سے تھا،، لیکن اپنے کیریئر کے لیے امریکہ میں زندگی گزاری۔

مزید : کلچر