پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام احمد سلیم کے ساتھ شام

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام احمد سلیم کے ساتھ ...
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام احمد سلیم کے ساتھ شام

  


لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر میں ملک کے معروف شاعر، محقق اور دانشور احمد سلیم کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور دانشوروں نے شرکت کی جن میں مشتاق صوفی، پروین ملک، امجد بھٹی، امجد سلیم، شاہد محمود ندیم، ڈاکٹر فرخ گلزار، زاہد حسن، جمیل بھٹی، سعید احمد، نزہت عباس، محمد طفیل، پروفیسر زبیر احمد اور رخسانہ نور کے علاوہ معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بشریٰ صادق نے احمد سلیم کا کلام ترنم سے سنایا۔ آخر میں ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر پِلاک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کلچر